اسلام آباد ‘ پولیس اور رینجر کا مشترکہ آپریشن ‘ چار افغانیوں سمیت آٹھ مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ بر آمد

جمعرات 12 مئی 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وفاقی پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دور ان چار افغانیوں سمیت آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تھانہ شمس کالونی پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ شمس کالونی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران متعدد گھروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا گیا ۔ پولیس نے چار افغان باشندوں سمیت آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔ گرفتار افراد میں سے اکثر کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں تھی ۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 بارہ بور رائفلز ، پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد بھی برآمد کیں ۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :