ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ‘ ایک زخمی

جمعرات 12 مئی 2016 14:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) چونگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چونگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر تین کار سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تاہم فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آروں نے گھات لگا کر کار کو نشانہ بنایا اور اندھا ددھند فائرنگ کر دی جس سے نعیم ، عمران اور سجاد انصاری جاں بحق ہو گئے ‘ کار میں موجود چوتھا شخص افضال شدید زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں آئی سی یو میں اس کا علاج جاری رہا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد نعیم اور عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ‘ سجاد انصاری ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم محمد افضال کے سینے پر گولی لگی ‘پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کرد ی ہے ۔