وزیر اعظم کل قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دینگے

جمعرات 12 مئی 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دینگے ‘ وزیر اعظم کے خطاب کے متن کو حتمی شکل دیدی گئی نجی ٹی وی کے مطابق پانا ما لیکس پر اپوزیشن کے سوالنامے اورالزامات کا جواب دینے کیلئے وزیر اعظم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس حوالے سے انکے خطاب کے متن کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط اور حکومتی ٹی او آرز پر بھی بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے مجوزہ ٹی او آر ز پر اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیں گے اوراپوزیشن کے بعض رہنماؤں کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے پر اپنا موقف بھی پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :