ملک بھر کے وکلا نے 12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف یوم سیاہ منایا

جمعرات 12 مئی 2016 14:14

کراچی/لاہور/پشاور /کوئٹہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ملک بھر کے وکلا نے 12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف یوم سیاہ منایا ‘ عدالتی کارروائیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تفصیلات کے مطابق سانحہ 12 مئی کے خلاف ملک بھرمیں وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ‘ صدر کراچی بار ایسوسی ایشن محمود الحسن نے کہاکہ سندھ اورکراچی بارایسوسی ایشنز کی اپیل پر بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا ‘ سانحہ 12 مئی کے خلاف وکلاء اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی اجلاس اور جلسے منعقد کئے گئے سانحے کے خلاف اسلام آباد بارمکمل ہڑتال رہی ‘ حیدرآباد میں بھی سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائی کاٹ کیااورہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

ملتان میں بھی وکلاء نے عدالتی امورکا بائیکاٹ کیا ‘صدر بلوچستان باربلال انورکاسی نے کہاکہ وکلا صوبے بھرمیں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی معزولی کے بعد کراچی پہنچنے پر شہربھر میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :