سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت نے ایک اور نومولود کی جان لے لی ‘ رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 257ہوگئی

جمعرات 12 مئی 2016 14:13

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت نے ایک اور نومولود کی جان لے لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی قلت سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ایک اور بچی سول ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے جس کے بعد رواں سال ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 257 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ نومولود بچی کو گزشتہ ہفتے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ا س کا علاج جاری تھا تاہم غذائی قلت کے باعث بچی کا جسم لاغر ہو چکا تھا اور جسم میں خون کی روانی کیساتھ سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی تھی جو جانبر نہ ہو سکی ۔ذرائع نے بتایا کہ غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والے 45سے زائد بچے تاحال سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :