Live Updates

اپنی فورس تیار کررہے ہیں ‘ جو شخص بھی خواتین کی طرف جانے کی کوشش کریگا سیدھا ہسپتال پہنچے گا ‘ عمران خان

جمعرات 12 مئی 2016 14:13

اپنی فورس تیار کررہے ہیں ‘ جو شخص بھی خواتین کی طرف جانے کی کوشش کریگا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے جلسے کیلئے اپنی فورس تیار کررہے ہیں اور جو شخص بھی خواتین کی طرف جانے کی کوشش کرے گا وہ سیدھا ہسپتال پہنچے گا۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہ اکہ ہمارے 126 دن کے دھرنے میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہو ۔

(جاری ہے)

دھرنے میں بعض اوقات خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوتی تھی ‘ اب جو خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات پیش آئے ہیں اس پر ہمیں شک ہے اور ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ن لیگ کی عورتوں کو ہماری عورتوں کی بہت زیادہ فکر ہوگئی اور ایک دم انہوں نے پریس کانفرنس کردی انہوں نے کہا کہ ہم اب اپنی فورس تیار کررہے ہیں اور کسی پر بھی انحصار نہیں کریں گے ۔ فیصل آباد کے جلسے میں پی ٹی آئی کے رضاکاروں نے عورتوں کے پنڈال کو گھیرا ڈالا ہوگا اور جو شخص بھی عورتوں کی طرف جانے کی کوشش کرے گا وہ ہسپتال پہنچے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :