کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔لمبی کہانی ہے ،پھر کبھی تفصیل سے بتاؤں گا‘ علی حیدر گیلانی کا صحافی کو جواب

بازیابی کیلئے دعائیں اور کوششیں کرنیوالے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں، اغواء سے پہلے بھی اللہ کے بہت قریب تھا‘ رہائش گاہ پر گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب ہونے والے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ بازیابی کے لئے دعائیں اور کوششیں کرنے والے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں ،دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ اللہ نے کرم کیا اور میں آج بحفاظت اپنے خاندان کے افراد کیساتھ موجود ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میں ٹی وی پر دیکھ رہا ہوں کہ پورے ملک میں میری بازیابی پر جشن منایا جارہا ہے جو میرے لئے بڑی خوشی کا باعث ہے ۔ ملتان سے لوگ مبارکبا دینے کے لئے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بازیابی کیلئے دعائیں اور کوششیں کرنے والے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں ۔جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس دورا ن کیا مشکلات اٹھانا پڑیں تو انکے والد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پورے تین گھنٹے کی سٹوری ہے ۔ جبکہ علی حید گیلانی نے کہا کہ لمبی کہانی ہے پھر کبھی تفصیل سے بتاؤں گا۔ انہوں نے ڈاڑھی رکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اغواء سے پہلے بھی اللہ کے بہت قریب تھا ۔

متعلقہ عنوان :