دبئی: سپر مارکیٹ گروپ کا رمضان المبارک میں 1,000اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

جمعرات 12 مئی 2016 13:55

دبئی: سپر مارکیٹ گروپ کا رمضان المبارک میں 1,000اشیاء کی قیمتیں کم کرنے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے مہینے میں ہر چھوٹے بڑے اشیاء کے سٹور پر رعائیتی نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوتیں ہیں ۔ اس دفعہ متحدہ عرب امارات کے ایک بڑے سپر مارکیٹ گروپ ”Union Co-Op“ تقریباََ 1000نے بھی پچھلے سال کی طرح اشیاء ضروریہ پر رمضان المبارک میں قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپر مارکیٹ گروپ اس دفعہ اپنی 16برانچوں پر شہریوں کے لیئے رعائتی اشیاء فراہم کر رہا ہے۔ ہم نے اس کے لیئے 68ملین درہم مختص کیئے ہیں تا کہ اشیائے ضروریہ کی کمی نہ ہو اور شہری بآسانی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 150اشیا کی قیمتیں اس دفعہ فکس کر دی گئی ہیں ۔ 250اشیاء پر 50سے 75فیصد تک کی رعائت دی گئی ہے۔ تمام برانچیں صبح 6:30سے کھل جایا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :