Live Updates

عمران خان کے ہاتھ سے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کی لکیر مٹ چکی ، رانا ثناء اللہ

جمعرات 12 مئی 2016 13:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ سے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کی لکیر مٹ چکی ہے بنوں کی عوام نے عمران کو آئینہ دکھا دیا جلسے میں چیئرمین نیب کو لکارنا غیر سنجیدہ رویہ ہے نواز شریف مقبول لیڈر اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاست چمکانا چاہتی ہے چند عناصر ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ۔

جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے پوچھے جانے والے سات سوالوں کے جواب تو ہر رکن اسمبلی کو دینا چاہئے ۔ ان لوگوں کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آئیں ۔اپوزیشن صرف منفی سیاست کرنا چاہتی ہے اپوزیشن والے صرف اپنی ذات سے مخلص ہیں ان لوگوں سے بھی ضرور پوچھنا چاہئے کہ 1985 کے بعد ان لوگوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار اپنا موقف تبدیل کر لیتے ہیں کل بنوں کے عوام نے عمران خا کو آئینہ دکھا کر اچھاجواب دے دیا ہے عمران خان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور پوائنٹ سکورنگ ہے بنوں جلسے میں عمران خان نے چیئرمین نیب کو للکارا ہے عمران خان کا رویہ غیر سنجیدہ ہے عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار میں آنے اور وزیر اعظم بننا کی لکیر مٹ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مقبول لیڈر ہیں اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاست کر رہی ہے ۔ بدقسمتی سے قانون کی حکمرانی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اتفاق رائے ہے چند عناصر ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں اپوزیشن والے نواز شریف کے بچپن سے لے کر اب تک کا حساب مانگ رہے ہیں یہ لوگ صرف یہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف کوئی بات سامنے آ سکے انہوں نے مزید کہا کہ کسی میں جرات ہے کہ 12 مئی کے ذمہ دار جنرل پرویز مشرف کے خلاف بات کر سکے پرامن احتجاج اپوزیشن سمیت ہر کسی کا حق ہے اپوزیشن سمجھتی ہے پانامہ لیکس کے سوا تمام مسائل حل ہو چکے تو ضرور احتجاج کرے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات