کاسا 1000 منصوبے کا افتتاح، وزیر اعظم نواز شریف سمیت چار ملکوں کے سربراہوں کی شرکت
جمعرات 12 مئی 2016 13:46
دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف سمیت چار ملکوں کے سربراہوں نے کاسا 1000 منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف اور کرغستان کے وزیر اعظم سورونبے اتمبے سمیت وزیر دفاع خواجہ آصف اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔
کاسا 1000 منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا جس سے پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور کرغستان منسلک ہوں گے۔ منصوبے کے تحت تاجکستان اورکرغستان 1300 میگاواٹ بجلی مہیاکریں گے جس میں سے پاکستان کو 1000 اور افغانستان کو 300 میگاواٹ بجلی ملے گی جبکہ منصوبے کی لاگت کاتخمینہ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔(جاری ہے)
تاجکستان سے ٹرانس میشن لائن افغانستان کے راستے پاکستان آئے گی اور پاکستان کومنصوبے سے حاصل بجلی فی یونٹ 9.48 سینٹ میں پڑے گی جبکہ یہ اضافی بجلی صرف موسم گرمامیں مئی سے ستمبرتک ملاکرے گی۔
اس موقع پر انجینئرز نے کاسا 1000 منصوبے کے حوالے سے پاکستان، افغانستان اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام کو بریفنگ بھی دی، حکام نے بتایا کہ 750 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن افغانستان کے راستے پاکستان تک پہنچے گی اور منصوبہ 2018 تک مکمل ہو گا،جس سے پاکستان اور افغانستان کو 1300میگاواٹ بجلی ملے گی،جبکہ منصوبے پرلاگت کاتخمینہ ایک ارب 17کروڑڈالرلگایاگیاہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاسا منصوبہ 1000 میگا واٹ کے عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں کاسا منصوبہ 1000میگا واٹ کا ہے اس منصوبے سے روزگار کے مواقع فراہم ہو ں گے اور علاقائی روابط مزید مضبوط ہو نگے جبکہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا تاجکستان سے ٹرانسمیشن لائن ا فغا نستا ن کے ذریعے پاکستان لائے جائے گی اس ٹراسمیشن لائن کے ذریعے پا کستان کو 1000 میگا واٹ جبکہ ا فغانستا ن کو 300 میگا واٹ بجلی حا صل ہو گی انہو ں نے کہا کہ دوشنبے اور لاہور کے درمیان شروع ہونے والی براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.