صدر مملکت ممنون حسین کی سولر بچوں سے ملاقات، علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں پر اسرار بیماری میں مبتلا سولر بچوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد صدر مملکت نے ہدایت کی سولر بچوں کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، صدر مملکت نے کہا کہ بچوں کے مرض کی تشخیص کے لیے بیرون ملک تحقیقاتی اداروں سے بھی مدد لی جائے۔ ممنون حسین نے مزید کہا کہ بچوں کے مرض کی تشخیص اور ان کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ واضح رہے کہ 9 اور 13 سال کی عمروں کے حامل یہ دونوں بھائی دن میں سورج کی روشنی میں مکمل طور پر ٹھیک ، چلتے پھرتے اور کھاتے پیتے ہیں لیکن سورج غروب ہونے پر رات ہوتے ہی ان کا جسم مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :