ریاست کے تشخص کو زک پہنچانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں ، میرواعظ

جمعرات 12 مئی 2016 13:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے جموں و کشمیر کے مخصوص سیاسی تشخص اور یہاں کی تہذیبی اور ثقافتی شناخت کو زک پہنچانے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی ہے اپنے ایک بیان کہ حکومت ہندوستان اور اس کے ریاستی اداروں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے ہر حربہ بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ ریاست کو حاصل مخصوص حیثیت اور یہاں کے عوام کا ان اداروں پر حاصل اختیارات کو محدود کیا جا سکے ۔