یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں پراجیکٹس نمائش کا انعقاد

جمعرات 12 مئی 2016 13:37

پشاور۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ فائنل ائیر کے طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش منعقدہوئی‘ نمائش میں 64پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھے گئے‘ نمائش کا افتتاح چیئرمین ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشیر نے کیا‘ نمائش کو سول ایف وائے پی 2016ء کا نام دیاگیا جس میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے پوسٹر کی شکل میں اپنے فائنل ائیر کے پراجیکٹ کو نمایاں انداز میں پیش کیا‘ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر بشیر عالم نے طلبہ پر زور دیاکہ وہ محنت کے ذریعے ہی زندگی میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ‘طلباء کو چاہئے کہ وہ دنیا میں نئی متعارف ہونے والی ٹیکنالوجی سے باخبر رہیں۔