نائجیریا میں غیرملکی زرمبادلہ میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

جمعرات 12 مئی 2016 13:37

ابوجاء ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) نائیجیریا نے غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرانسپورٹرز کئی مہینوں سے پٹرول کیلئے بھٹک رہے ہیں اور پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی کلومیٹر طویل لائنیں لگی ہیں جبکہ دوسرے لوگوں کو بلیک مارکیٹ سے پٹرول خریدنے پر مجبور کیاجاتاہے جہان سرکاری قیمت 87 نیرا (0.43ڈالر)فی لیٹر وصول کیاجاتا ہے سے تین گنازیادہ تک وصول کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر پٹرولیم ایمانویل کاچی کیوو نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہاکہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی فروخت 145نیرا فی لیٹر (0.73ڈالر فی لیٹر) وصول کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ اقدام کی اہم وجہ غیر ملکی زرمبادلہ کی سرکاری نرخوں پر عدم دستیابی کے باعث تاجروں کیلئے تیل کی درآمد میں مشکلات ہیں کیونکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑی حد تک کم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی پالیسی کے تحت تیل کی درآمد میں آسانی ہو گی۔