ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی

جمعرات 12 مئی 2016 13:34

ہانگ کانگ ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جس کی وجہ سے امریکی سٹاک مارکیٹ اور ٹیوٹا کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کی اہم ترین نکی 225 انڈیکس وقفے تک 68.20 پوائنٹس (0.41فیصد)گر کر 16510.80 پوائنٹس رہا۔ ہانگ کانگ سپنگ انڈیکس 67.65 پوائنٹس(0.34فیصد) کم ہو کر 19987.64پوائنٹس پر آگیا، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 24.93پوائنٹس (0.88فیصد)کر گر 2812.11 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 24.80پوائنٹس (1.38) فیصد کمی کے بعد 1766.26پوائنٹس پر رہا۔