پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیراہتمام یوتھ ڈرامہ فیسٹیول16مئی سے شروع ہوگا

جمعرات 12 مئی 2016 13:34

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیراہتمام یوتھ ڈرامہ فیسٹیول16مئی سے شروع ہوگا۔ پی این سی اے فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور فلم اورتھیٹر کے فروغ کیلئے بھی یہاں مختلف پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔ پی این سی اے کے ترجمان کے مطابق ورلڈ تھیٹر ڈے کے موقع پر پی این سی اے نے یوتھ ڈرامہ فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علم حصہ لیں گے ۔ فیسٹیول کے پہلے روز کامسیٹس یونیورسٹی کے طالب علم ڈرامہ ”لوآج کل“ پیش کریں گے ۔ ڈرامہ سہ پہر4 بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل 3-30 پر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ پی این سی اے ہر سال ڈرامہ فیسٹیول منعقد کرتا ہے جس کا مقصد ڈرامہ کو فروغ دینے کے علاوہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں زیادہ بہتر اندازمیں کام کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں۔