سعودی عرب میں معدنیات کے 5300 نئے ذخائر دریافت، 90ہزار افراد کو روزگار فراہم ہو گا

جمعرات 12 مئی 2016 13:31

سعودی عرب میں معدنیات کے 5300 نئے ذخائر دریافت، 90ہزار افراد کو روزگار ..

ریاض ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)سعودی جیو لو جیکال سروے (ایس جی ایس )کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کئے گئے سروے کے دوران 5300کے قریب نئے زخائر دریافت کئے گئے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ان 5300جگہوں پر کام شروع ہونے سے 90 ہزار افراد با روز گار ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایس جی ایس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ابھی تک مملکت کے صرف 3سے5فیصد حصے کا سروے کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے ذخائر میں لوہا، کرومیم،پلاٹینیم،زنک،لیڈ،تانبا سمیت انڈسٹریل میٹل راک بھی شامل ہے۔ملازمتوں کے حوالے سے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان منصوبوں کے دوران سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو ٹیکنکل اور انتظامی شعبے میں ملازمت کے مواقع ملیں گے۔