ڈاکٹر طاہر القادری کا جہانگیر ترین اور شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 13:26

ڈاکٹر طاہر القادری کا جہانگیر ترین اور شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان عوامی تحریک نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے رابطے میں دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے جہانگیر ترین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا اور ان کے لواحقین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا جس پر جہانگیر ترین کے پی اے ٹی کے سربراہ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست سے بالاتر ہے۔

انصاف کے لیے ہم شہدا کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطے جاری ہیں۔