ریاض: 9کلوگرام سے زائد سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام، تین سمگلرگرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 12:13

ریاض: 9کلوگرام سے زائد سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام، تین سمگلرگرفتار

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) :بتھاکسٹمز کے حکام نےمعمل کی چیکنگ کے دوران 9.4 کلو گرام سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ معمول کی چیکنگ کے دوران کسٹمز اہلکار نے جب چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس کی تلاشی لی تو دو افراد سے سونے کے 1984ٹکڑے برآمد ہوئے، جبکہ ایک اورشخص سے سونے کے 300ٹکڑے برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

کسٹمز پولیس نے موقع پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مذکورہ سمگلروں نے سونے کے سکوں کو چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں ڈال کر اپنی ٹانگوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ قانون کے مطابق مملکت میں سفر کرنے والے ایسے افراد جن کے پاس 60,000سعودی ریال سے زیادہ کا سونا ہو اس کے بارے میں متعلقہ محکمے کو بتانا اور اسکی طرف سے جاری کردہ خط اپنے پاس ہونا ضروری ہے۔
ں

متعلقہ عنوان :