سانحہ 12 مئی کو 9 سال گزر گئے، 50 شہید، سینکڑوں زخمی انصاف کے منتظر
وکلاء کا سانحہ کے خلاف یوم سیاہ اور عدالتی بائیکاٹ
جمعرات 12 مئی 2016 12:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) سانحہ 12 مئی کو 9 سال گزر گئے، 50 شہید اور سینکڑوں زخمی تاحال انصاف کے منتظرہیں، نہ مقدمہ چلا نہ کسی کو سزا ہوئی، وکلاء نے سانحہ کے خلاف یوم سیاہ منایا اور عدالتی بائیکاٹ کیا ۔
(جاری ہے)
12 مئی 2007ء شہر قائد کی تاریخ کا خوفناک ترین دن تھا جب سورج طلوع ہونے سے قبل ہی کنٹینرز لگا کر شہر کو بند کر دیا گیا پھر جس نے رکاوٹ عبور کر کے چیف جسٹس آف پاکستان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ کا رخ کیا وہ گولیوں کا نشانہ بن گیا اور خون کی یہ ہولی رات گئے تک جاری رہی۔
وکلاء سٹی کورٹ، ہائیکورٹ اور ملیر کورٹس کے احاطوں سے نہ نکل سکے تو دوسری جانب عدالتوں میں آنے والے ججز کو بھی دیواریں پھلانگنا پڑیں۔ وکلاء سمیت درجنوں بے گناہ افراد دہشت گردی کا نشانہ بن کر جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے متاثرہ فریق ہونے کے باعث از خود نوٹس نہ لیا لیکن سانحہ کی انکوائری کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ بنایا لیکن ملک میں ایمرجنسی لگ گئی۔ وکلاء رہنماء جیلوں میں قید تھے اور پی سی او ججز نے معاملہ بغیر کارروائی کے نمٹا دیامزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.