ملتان، شہریوں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم پولیس کے حوالے

جمعرات 12 مئی 2016 12:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) ملتان کے علاقے سیوڑہ چوک کے قریب بچے کے اغوا کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی۔ ملزم کو پکڑ کر ٹھکائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

سیوڑہ چوک کے قریب سے مشتاق نامی نوجوان چار سالہ بچے کو اغواء کر کے لے جا رہا تھا کہ بچے نے شور مچا دیا۔ جس پر لوگ اکٹھے ہو گئے۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا اور خوب ٹھکائی کی اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب ملتان کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :