لاہور،مسافر بس اور ٹرالی کے درمیان تصادم، 7 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

جمعرات 12 مئی 2016 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) لاہور کینال ویو سوسائٹی کے قریب بس اور ٹرالی کے تصادم میں بس ہوسٹس سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

کینال ویو سوسائٹی کے قریب نجی کمپنی کی سرگودھا سے لاہور آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور بس ہوسٹس سمت 7 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے عملہ نے زخمی مسافروں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بس ہوسٹس کی حالت تشویشناک ہے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :