فیض گنج ، کوٹ لالو کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،دوزخمی

جمعرات 12 مئی 2016 11:54

فیض گنج(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء)فیض گنج کے علاقے کوٹ لالو کے قریب مہران ہائی وے پر تیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر میاں بیوی اور ان کے ایک بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ علاج معالجہ کے لیئے ڈاکٹر کے پاس جا رہے تھے کہ سڑک کراس کرتے وقت تیز رفتار مسافر ویگن کی زد میں آگئے ، جس کے نتیجے میں شیر محمد خاصخیلی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار اس کی بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو نازک حالت میں نوابشاہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیوی پروین اور آٹھ سالہ بیٹا بلاول راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیئے فیض گنج ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس نے ویگن کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔