علی حیدرگیلانی کی بازیابی افغان فورسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ہے،امریکا

خطے میں اغوا ء یا یرغمال بنائے جانے والے امریکی شہریوں سمیت تمام افراد کے حوالے سے فکر مند ہیں،محکمہ خارجہ کا بیان

جمعرات 12 مئی 2016 11:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) امریکا کے سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے بازیاب کروانے کے لیے کیا گیا فوجی آپریشن، شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں افغان سیکیورٹی فورسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ امریکا نے علی حیدر گیلانی کی واطن واپسی کے لیے پاکستان اور افغان حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

پاکستان واپسی سے قبل علی حیدر گیلانی کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔کارٹر کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے ٹھکانے پر چھاپہ افغان سیکیورٹی فورسز کی بڑھتی ہوئی اور موثر صلاحیتوں کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ افغان سیکیورٹی فورسز اور امریکی فورسز کے درمیان مضبوط اور انٹیلی جنس شراکت داری کی بھی ایک شاندار مثال ہے۔ایشٹن کارٹر نے مزید کہا کہ امریکی فورسز اپنے افغان شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے۔

امریکی سیکریٹری دفاع نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے مارے جانے والے چھاپے کے دوران امریکی اسپیشل سیکیورٹی فورسز اور افغان اسپیشل آپریشنز فورسز کی ماہرانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔اپنے ایک علیحدہ بیان میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہلخانہ کو ان کے بیٹے کی محفوظ واپسی پر مبارکباد دی۔بیان میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان کا کہنا تھا، 'ہم علی حیدر گیلانی کی بازیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اس خطے میں اغوا ء یا یرغمال بنائے جانے والے امریکی شہریوں سمیت تمام افراد کے حوالے سے فکر مند ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ان افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے

متعلقہ عنوان :