عجمان: اہلیہ کو دبئی بلانے کےلیئے 45,00درہم میں جعلی کرایہ نامہ بنوانا مہنگا پڑ گیا

جمعرات 12 مئی 2016 11:36

عجمان: اہلیہ کو دبئی بلانے کےلیئے 45,00درہم میں جعلی کرایہ نامہ بنوانا ..

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) :دبئی کی عدالت میں جعلی کرایہ نامہ بنا کر اپنی اہلیہ کو دبئی بلانے کی کوشش کرنے والے سیلز ایگزیکٹیو مقدمے کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کے ایک سیلز ایگزیکٹیو نے اپنے جونیئر سیلز مین کو جعلی کرایہ نامے کا بندوبست کرنے کا کہا تاکہ وہ اسے فیملی ویزہ کے لیئے ضروری کاغذات کے ساتھ نتھی کر سکے اور اپنی اہلیہ کو فیملی ویزے پرمتحدہ عرب امارات لا سکے بلا سکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں فیملی ویزے کے لیئے کرائے نامے کی نقل مہیا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سیلزمین نے تین دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی کرایہ نامہ تیار کروا کے دے دیا۔ جب ویزہ آفس کے اہلکاروں نے اس کرائے نامے کی اصلی ہونے کا ثبوت مانگا تو اس نے اقرار کیا کہ وہ کرایہ نامہ اسنے 45,00درہم دیکر بنوایا ہے۔عجمان کے میونسیلپیلٹی نے بتایا کہ کرایہ نامہ جعلی تھا اور جو مُہر اس پر لگائی گئی تھی وہ اب استعمال نہیں کی جاتی۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 25مئی تک ملتوی کر دیا۔ واضع رہے کہ اس مقدمے جعلی کرایہ نامہ تیار کرنے میں پانچ ایشیائی ، تین ہندوستانی اور دو بنگلہ دیشی تارکین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :