عمران خان کے ہاتھ سے وزیر اعظم بننے کی لکیر مٹ چکی ہے۔ رانا ثنا اللہ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 11:18
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے سات سوالوں کے جوابات ہر رکن اسمبلی کو آنے چاہئیں، 1985کے بعد ان لوگوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ اربوں کی جائیدادیں کہاں سے آئیں؟ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ محض اپنی ذات تک مخلص ہیں،یہ لوگ محض سیاست کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ سے وزیر اعظم بننے کی لکیر مٹ چکی ہے۔
عمران خان بار بار اپنا موقف تبدیل کر لیتے ہیں، اور اب تو انہوں نے چئیر مین نیب کو للکار لیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کے کہا کہ گذشتہ روز پی کے عوام نے کل عمران خان کو آئینہ دکھایا ہے ، عمران خان کا غیر سنجیدہ رویہ عوام کے سامنے آ گیا ہے، کیونکہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور پوائنٹ اسکورنگ ہے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف ایک مقبول لیڈر ہیں جبکہ اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاست کر رہی ہے۔
بد قسمتی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اتفاق رائے نہیں ہے۔ چند عناصر ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ نواز شریف کے بچپن سے لے کر اب تک کا حساب مانگ رہے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ محض یہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کوئی بات سامنے آ سکے، رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی میں اتنی جرات ہے کہ12مئی کے سانحہ کے ذمہ دار جنرل پرویز مشرف کے خلاف بات کر سکے؟ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج اپوزیشن سمیت ہر کسی کا حق ہے۔ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ پانامہ لیکس کے علاوہ ملک کے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں تو ضرور احتجاج کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.