مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی عدالتی قتل ہے، محمد اسلام

بدھ 11 مئی 2016 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمن نظامی کو بھارت کی کٹھ پتلی حسینہ واجد کی ایما پر پھانسی کی سزا پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ساتھ ڈھائے جانے والے مظالم ظلم کی انتہا ہے۔ مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی عدالتی قتل ہے اور مطیع الرحمن نظامی کو پاکستان سے محبت اور وفاداری کے عوض پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مجرمانہ غفلت اور خاموشی کا مظاہرہ کیا ہے اور قوم حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مطیع الرحمن نظامی کو اﷲ نے شہادت کی موت عطا کی ہے اور وہ پاکستان سے وفاداری اور محبت میں قربان ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شہادتوں کا قافلہ رواں دواں ہے۔ سید محمد قطب، حسن البنا اور مطیع الرحمن نظامی تحریک اسلامی کا روشن ستارہ ہیں اور مطیع الرحمن نظامی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بنگلہ دیش میں اسلامی انقلاب برپا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :