تھرپارکر میں جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے مٹھی اسلام کوٹ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں 500 خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم

بدھ 11 مئی 2016 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان کے مظلوم و پسماندہ ترین ضلع تھرپارکر میں جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے مٹھی اسلام کوٹ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں 500 خاندانون مین 5لاکھ روپے مالیت کا کھانے پینے کاسامان اوراسپتالوں میں ادویات و عطیات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس وقت تک جماعتی احباب کی طرف سے 150 میٹھے پانے کے کنویں اور 50 سے زائد گھر بھی تعمیرکروائے جاچکے ہیں۔ اس وقت تھر میں پانی کی شدید قلت ہے جسوجہ انسان مررہے ہیں۔ پچھلے تین سے چار ماہ میں 600 سے زاید معصوم بچے توجہ نہ ملنے کی وجہ سے مرچکے ہیں۔ مفلسی کافائدہ اٹھاتے ہوتے تھر میں قادیانیوں اور عیسائیوں نے رئلیف کے نام پر بہت بڑے مراکز قائم کئے ہیں جہاں مسلمانوں کو مرتد بنایاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :