کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کا شہداء 12 مئی کو ان کی برسی کی موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت

بدھ 11 مئی 2016 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہداء 12 مئی کو ان کی برسی کی موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ12 مئی کو عوامی نیشنل پارٹی کے نہتے بے گناہ کارکنوں کو ملک میں انسانی حقوق کے بحالی کیلئے جدوجہد کی پاداش میں وقت کے امیروں کے پیدوار اتنہا پسند دہشتگرد تنظیم کے خون خوار کارندوں نے خون میں نہلا دیا ملک کے جمہوری اداروں کے استحکام، جمہوریت کی بحالی عدلیہ کے آزادی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین اور کارکنوں نے بے مثال جدوجہد کی ہے حتیٰ کہ جانوں کے نذرانے تک دیئے لیکن اس ملک میں پشتونوں کے سیاسی وجمہوری جدوجہد کو قدر کی نگاہ دیکھنے کی بجائے انہیں خون میں لعت پت سیاسی کارکنوں کی لاشی ملتے رہے ہیں لیاقت باغ ،12 مئی شہداء کوئٹہ اور دیگر ہزاروں کارکنوں کو ان کئے ہوئے سزا دی گئے عدلیہ کے بحالی کیلئے اے این پی کارکنوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہے لیکن عدلیہ کو اس ناروا اور انسانیت سوز واقعہ کی سومو ٹو نوٹس کی توفیق نہ ہو سکی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے4 سو پشتون ایک اذیت ناک صورتحال سے گزر رہے ہیں مذہبی اور لسانی انتہا پسندوں کی گٹھ جوڑ اور ان کے پیچھے کار فرما قوت مسلسل پشتون کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے عوامی نیشنل پارٹی فخر افغان با چا خان بابا کی بر پا کر دہ تحریک کے تسلسل کے حیثیت سے جمہوری انداز میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے لازوال تاریخی کردار ادا کر تی چلی آرہی ہے اور اس پر کبھی پر پشیمان نہیں ہوئی بیان میں12 مئی کے قاتلوں کے تاحال عدم گرفتاری عدلیہ کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں پارٹی آج ان کی برسی کے موقع پر ملک کے تمام اداروں بلخصوص عدلیہ اور پارلیمنٹ سے پر زور مطالبہ کر تی ہے کہ12 مئی کے قاتلوں کو سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج شہداء کی یاد میں کچلاک میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا اور تمام کارکنوں کو4 بجے کلی خان احمد جان جمالدین رشتیا کے رہائش گاہ پر بروقت شرکت کی تاکید کی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :