Live Updates

کرپشن اور بدعنوانی کا پیسہ معاشرتی تنزلی اور سیاسی فضا آلوودہ کرنے کیلئے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے ،میر محمد اسماعیل لہڑی

جس کی بڑی مثال این اے 267 کچھی جھل مگسی کے ضمنی انتخاب میں ملتی ہے ،مشیر صوبائی آرگنائزر پی ٹی آئی

بدھ 11 مئی 2016 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر کے مشیر میر محمد اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کے ذریعے کمایا گیا پیسہ نہ صرف معاشرتی تنزلی بلکہ سیاسی فضا کو آلوودہ کرنے کیلئے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے جس کی بڑی مثال این اے 267 کچھی جھل مگسی کے ضمنی انتخاب میں ملتی ہے جہاں عوامی رائے دہی کا استحصال کرتے ہوئے ایسی ہی بلیک منی کے زور پر نیلام گھر سجائے گئے اور نقد رقم کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل فریج اور دیگر اشیاء فراہم کرکے ووٹ خریدے گئے۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی آئی بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

میر محمد اسماعیل لہڑی نے کہا کہ نیب بلوچستان کی حالیہ کارروائی کے نتیجے میں برآمد ہونے والا خزانہ کرپشن کی داستان کا وہ ابتدائی باب ہے جس کے بعد اب ایسے بڑے بڑے نام آئیں گے جو بظاہر بلوچستان کے حقوق کے علمبردار بنے پھرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کی داستانیں پانامہ لیکس سے بھی بڑی ہیں اور نیب بلوچستان کی حالیہ کا رروائی بغیر کسی دباؤ اور سیاسی مصلحت کے جاری رہی تو کرپشن کی ایسی لازوال داستانیں افشاں ہو ں گی جو نہ صرف بلوچستان بلکہ اسلام آباد کے ایوانوں کو بھی ہلا کر رکھ دیں گی انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 267 پر ہماری اخلاقی جیت ہوئی ہے درجنوں استحصالی قوتیں ایک جانب جبکہ عوامی رائے دوسری جانب پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند کے ساتھ تھی انہوں نے کہا کہ حق وباطل کی جنگ روز اول سے جاری ہے اور ایک صبر آزماوقت کے بعدفتح بلآخر حق وسچ کی ہوتی ہے اب بھی ہم ناامید نہیں ، عدالت عظمیٰ کے فورم پر پہلے بھی دو دفعہ دھاندلی ثابت کر چکے ہیں اور آئندہ بھی باطل کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے پی ٹی آئی بلوچستان ایک نئے عزم وحوصلے کے ساتھ عوامی رائے دہی کا استحصال کرنے والوں کے خلاف جمہوری انداز میں جدوجہد کو جاری رکھے گی اور عوامی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں کا محاسبہ کرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اجلاس میں عمران خان اور سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلوچستان کے کونے کونے میں فعال ومنظم کرنے کا اعادہ کیاگیا اجلاس میں نوابزادہ شریف جوگیزئی، ملک زکریا کاسی، ہاشم پانیزئی، اخترمندوخیل، خدا بخش لہڑی، جعفرخان کاکڑ، ایڈؤوکیٹ فرزانہ خلجی، نصیب اﷲ بیٹنی، ڈاکٹر منیر بلوچ، نورالدین کاکڑ، ظہور آغا شادیزئی، محمد خان اعوان، قاری عبیداﷲ، ڈاکٹر سبحان، بابر یوسفزئی، ظفر رند اور شمس خان سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات