سلیم شورش ایڈووکیٹ نے مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیدیا

بدھ 11 مئی 2016 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء ) اسلام آباد بار کونسل کے رکن جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسینہ واجدکی حکومت پاکستان دشمنی میں انصاف کا قتل کر رہی ہے ، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی اداروں نے بھی بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ نے کہا کہ مطیع الرحمن نظامی کا جرم پاکستان سے محبت تھا ، بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر حکومت پاکستان کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت 1974ء کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :