کسی بھی سینیٹر، وزیر، قومی یا صوبائی رکنِ اسمبلی کے پاس کوئی حج کوٹہ نہیں ہے،ناکام درخواست گزار اس سلسلے میں وزارت سے رابطہ نہ کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کابیان

بدھ 11 مئی 2016 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ کسی بھی سینیٹر، وزیر، قومی یا صوبائی رکنِ اسمبلی کے پاس کوئی حج کوٹہ نہیں ہے ، ناکام درخواست گزار اس سلسلے میں وزارت سے رابطہ نہ کریں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر کسی قسم کا کوٹہ سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے معزز اراکین کے لئے مختص نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت کے پاس موجود ہ تمام کوٹہ (69ہزار، 5سو،34 افراد)کی قرعہ اندازی کر دی گئی ہے۔ صرف 3فیصد (21سو50افرادکا) کوٹہ کامیاب خواتین کے ناکام محرم مردوں، تکنیکی غلطی کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے گروپوں یا خاندانوں ، نئے پیدا ہونے والے بچوں یا ایسے فیکٹری ملازمین جو مزدور کی تعریف پر پورا اْترتے ہوں ، کو ان کے اداروں کے توسط سے اور صوبائی بنیادوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ لہٰذا جو افراد قرعہ اندازی میں شامل ہوئے اور کامیاب نہ ہو سکے ان سے گذارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں وزارت سے رابطہ ن کریں۔(

متعلقہ عنوان :