وزیر خزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ 11ویں جائزہ پروگرام کیلئے مذاکرات کے 3 دور مکمل ، مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ جلد متوقع

بدھ 11 مئی 2016 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دبئی میں آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ ایکٹنڈفنڈز فیسیلٹی(آئی ایم ایف) کے تحت پروگرام کی 11ویں جائزہ پروگرام کیلئے مذاکرات کے 3راؤنڈ کامیابی سے مکمل کرلیے۔

(جاری ہے)

وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بدھ کی صبح دبئی پہنچے اور آئی ایم ایف کی ٹیم سے آئی ایم ایف فنڈ کی 11ویں قسط کے حوالے سے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام کی11ویں قسط کے اجراء کیلئے مذاکرات کے 3کامیاب راؤنڈ مکمل کرلئے ہیں اور مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ جلد متوقع ہے۔آئی ایم ایف کے ایکٹنڈ فنڈز فیلیٹی(ای ایف ایف) پروگرام 6.5ارب ڈالر کا پروگرام ہے جس کی11ویں قسط کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :