سپریم کورٹ نے حلقہ پی کے 56 سے کامیاب امیدوار وجیہ الزمان کی رکنیت بحال کردی ٗ کیس نمٹا دیا

بدھ 11 مئی 2016 21:50

سپریم کورٹ نے حلقہ پی کے 56 سے کامیاب امیدوار وجیہ الزمان کی رکنیت بحال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 56 سے کامیاب ہونے والے امیدوار وجیہ الزمان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ بدھ کوجسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔ یادرہے کہ 2013ء کے الیکشن میں اسی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروجیہ الزمان خان کامیاب ہوگئے تھے تاہم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا اورپھر تحریک انصاف کے ساتھ شامل ہوگئے جس پرمسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کااستعفٰی منظورکئے بغیر الیکشن کمیشن کووجیہ الزمان کی رکنیت ختم کرنے کاریفرنس بھیجاتھا جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ میرے موکل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے قبل پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیاتھا تاہم اس پرکوئی کارروائی کے بغیرپارٹی قیادت نے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کوریفرنس بھیجتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ میرے موکل کی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے جس کے بعد وجیہ الزمان کی رکنیت ختم کردی گئی تھی جوسراسرناانصافی پرمبنی اقدام اورجمہوری اصولوں کیخلاف ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وجیہ الزمان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :