چینی کمپنی سی ایس آر زیانگ نے 2014ء کے دوران پاکستان ریلوے کو 29 لوکوموٹوز فراہم کئے ٗ وزارت ریلوے

اس وقت تمام لوکوموٹوز صحیح طور پر کام کر رہے ہیں اور تمام ٹرینیں مقررہ رفتار پر چل رہی ہیں ٗترجمان کا بیان

بدھ 11 مئی 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) وزارت ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کمپنی سی ایس آر زیانگ نے 2014ء کے دوران پاکستان ریلوے کو 29 لوکوموٹوز فراہم کئے جن میں سے بعض لوکوموٹوز کے فریم میں ٹرین آپریشنز کے دوران کریک پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ لوکوموٹو فراہم کرنے والی فرم سے وارنٹی معاہدے کے تحت نقص دور کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا، چینی فرم کی جانب سے تمام لوکوموٹوز کے خرابی والے حصے کو پاکستان لوکوموٹو فیکٹری رسالپور میں مئی 2016ء کے دوران مقررہ وقت پر مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ اس وقت تمام لوکوموٹوز صحیح طور پر کام کر رہے ہیں اور تمام ٹرینیں مقررہ رفتار پر چل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :