Live Updates

اسلام آباد،سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران چوری ہو نے والی گا ڑ ی بر آمد،دو کا ر چور گرفتار

بدھ 11 مئی 2016 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (SIU)کی کا رروائی پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران چوری ہو نے والی گا ڑ ی بر آمد ، دو کا ر چور گرفتار ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سینئر افسران نے گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران چوری ہو نے والی گا ڑ یو ں کی بر آمد گی اور کا ر چوروں گرفتار کرنے کا ٹا سک ایس پی انو سٹی گیشن محمد الیا س کو دیا ۔

جنہو ں نے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کے اے ایس آئی سر فراز ، کنسٹیل قمر ، اشرف اور سمیع اﷲ پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل استعمال کر تے ہو ئے ایک کا میا ب کا رروائی کے دوران دو کا ر چوروں شاہد زمان اور ہا شم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے کر ولا کا ر نمبر IDK-5165 بھی بر آمد کرلی گئی ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلو م ہو ا کہ شا ہدزمان بد نا م زما نہ کا ر چورہے اور پہلے بھی تھا نہ مار گلہ ، تھا نہ رمنا اور تھا نہ گو لڑ ہ کے 10مقدما ت میں چالا ن ہو چکا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے ۔ ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر نقدانعاما ت اور تعریفی اسنا د دینے کا اعلان کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات