معروف ویسٹ اینڈین کمنٹیٹر ٹونی کوزئیر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 11 مئی 2016 21:44

معروف ویسٹ اینڈین کمنٹیٹر ٹونی کوزئیر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بارباڈوس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 11مئی ۔2016ء)معروف کمنٹیٹر ٹونی کوزئیر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے کمنٹیٹر ٹونی کوزئیر انتقال کر گئے ہیں۔ ٹونی کوزئیر کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے اور انتقال کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔ ٹونی گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے اور انہیں رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بارباڈوس کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں بعد ازاں وہ انتقال کر گئے۔