پشاور، ایڈہاک لیکچرارز نے کامطالبات کی منظوری کیلئے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان،احتجاجی دھرنا کیمپ لگالیا

بدھ 11 مئی 2016 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) صوبے کے مختلف کالجز میں خدمات سر انجام دینے والے ایڈہاک لیکچرارز نے ایک دفعہ پھرمطالبات کی منظوری کیلئے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا کیمپ لگالیا۔صدر افسر خان اورجنرل سیکرٹری صفی اﷲ کی زیر قیادت دھرنا کیمپ میں خواتین لیکچرارز نے بھی شرکت کی ۔

کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر افسرخان اور دیگر نے کہا کہ اس وقت 213سے زائد میل و فیمیل لیکچرارز ایڈہا ک پر مختلف کالجز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔صوبائی حکومت نے 2014میں ایکٹ کے ذریعے 2010میں بھرتی ہونے والے ایڈہاک لیکچرارز کو مستقل کردیا لیکن2011ایڈہا ک لیکچرارز کو صر ف تفلی تسلیاں دی جارہی ہیں۔ مشیر وزیر اعلی مشتاق احمد غنی نے ایک ماہ کے اندر صوبائی اسمبلی میں بل پیش کرنے اور مستقل کرانیکی یقین دہانی کرائی تھی لیکن کوئی عملد درآمد نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال 2015سے ایڈہاک لیکچرارز کی تنخواہیں بھی بند ہے جبکہ وہ بدستور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ جلد از جلد ایڈہا ک لیکچرارز کومستقل کیاجائے ۔جب تک مطالبات کی منظوری سمیت تنخواہوں کی بندش کا سلسلہ ختم نہ ہوجائے تب تک کلاسز سے بائیکاٹ جار ی رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :