جناح ہسپتال کی ڈاکٹر بن کر خواتین کو جعلی نوکریاں دلوانے والی نوسر باز خاتون پکڑی گئی

بدھ 11 مئی 2016 21:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سیکورٹی گارڈ نے جناح ہسپتال کی ڈاکٹر بن کر خواتین کو جعلی نوکریاں دلوانے والی نوسر باز خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کی رہائشی حالہ نامی خاتون نے تین لاکھ کے عوض ضرار شہید روڈ کی ہاجرہ اور آمنہ کو جناح ہسپتال میں اسسٹنٹ کی نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا تھا۔

جسکے لیے وہ ڈیرھ لاکھ روپے بٹور چکی تھی جبکہ باقی رقم چند دنوں میں لینی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمہ خود کو جناح ہسپتال کی ڈاکٹر ظاہر کرتی تھی اور تقرری کے جعلی لیٹر اور کارڈ بنا کر حاجرہ اور آمنہ کو تھما دیئے تھے، شک گزرنے پر متاثرہ لڑکیوں کے والدین نے جناح ہسپتال سے حالہ نامی ڈاکٹر کے بارے میں دریافت کیا تو اس نام کی کوئی ڈاکٹر موجود ہی نہیں تھی۔جس پر انہوں نے سکیورٹی گارڈز کی مدد سے جعلی ڈاکٹر حالہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف درخواست موصول ہوچکی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :