بلاول بھٹو کی علی حیدر گیلانی کو بازیابی پر مبارکبا ددینے کیلئے خصوصی طور پر لاہور آمد،یوسف رضا گیلانی ‘بختاور بھٹو بھی ہمراہ آئے
وزیر اعلیٰ پنجاب ،چوہدری برادران ،اسفند یار ولی ،بابر غوری سمیت دیگر کا بھی یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون ،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی
بدھ 11 مئی 2016 21:17
اسلام آباد/لاہور/کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکی ہمشیرہ بختاور بھٹو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد بحفاظت بازیابی پر مبارکبا ددینے خصوصی طور پر لاہور پہنچے ، یوسف رضا گیلانی بھی انکے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور پہنچے، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، مرکزی رہنما پرویز الٰہی، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی ، متحدہ قومی موومنٹ کے بابر غوری سمیت سیاسی قائدین نے بھی یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون کر کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،انکی ہمشیرہ اور یوسف رضا گیلانی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کے اولڈ ائیر پورٹ پہنچے جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں گیلانی ہاؤس ڈیفنس لیجایا گیا ۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی بازیاب ہو کر گھر پہنچنے والے علی حید ر گیلانی سے گلے ملے ۔ علی حیدر گیلانی کافی دیر تک والد کے گلے لگے رہے ۔
بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر گیلانی سے الگ ملاقات بھی کی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا ، فائزہ ملک ،قاسم ضیاء سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی گیلانی ہاؤس میں علی حیدر گیلانی سے ملاقات کر کے انہیں بازیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون کرکے بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی ،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان ، متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما بابر غوری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون کر کے انکے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد پیش کی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.