گرمیوں کی آمد، پاکستانی صارفین کیلئے یو پی ایس پر چلنے والا پورٹیبل اے سی فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 مئی 2016 20:17

گرمیوں کی آمد، پاکستانی صارفین کیلئے یو پی ایس پر چلنے والا پورٹیبل ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 11مئی ۔2016ء)گرمیوں کی آمد پر پاکستانی صارفین کیلئے یو پی ایس پر چلنے والا پورٹیبل اے سی فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمیوں کی شروعات کے بعد بجلی کی لوڈ شیدنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باعث گرمی کے نتائے عوام کو شدید اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب ایک آسٹریلین الیکٹرانک کمپنی نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے پاکستانی عوام کیلئے زبردست پیش کش کی ہے۔ کلوس کمفرٹ نامی آسٹریلین کمپنی کی جانب سے یو پی ایس پر چلنے والا ایک پورٹیبل اے سی پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ اے سی کل 320 واٹ بجلی کھینچتا ہے جبکہ اس کا قد 5-4 فیٹ ہے. یہ اے سی 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی گرمی میں بھی زبردست ٹھنڈک پیدا کر سکتا ہے۔ جبکہ اس کے استعمال پر ماہانہ بجلی کے بل میں صرف 1500 روپے تک اضافہ ہو گا۔ شروعات میں اس پورٹیبل اے سی کی قیمت 29 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔