اسلام آباد ٗحفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 40فو ڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش ، 31کو نوٹس

راحت بیکرز کوصفائی کے ناقص انتظامات پر جزوی طور پر سربمہر سیل کر دیا

بدھ 11 مئی 2016 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 40فو ڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے اور 31فوڈ آؤٹ لیٹس کو نوٹس جاری کر دئیے۔ راحت بیکرز کوصفائی کے ناقص انتظامات پر جزوی طور پر سربمہر سیل کر دیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی زیر نگرانی ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم جاری ہے ۔

فوڈ ہائی جین قوانین کی خلاف ورزی پر راحت بیکرز آئی ایٹ مرکزکو جزوی طور پر سیل کردیا ٗ فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف کارروائی تیز کردی ٗ ٹیموں نے کل 130فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر40 فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کردیئے اور 31 ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ٗناقص اور مضر صحت دودھ ، دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران چھ کھانے پینے کی اشیاء کے پانچ نمونہ جات تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جارے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے 11 ڈرگ آؤٹ لیٹس کی انسپکشن کی اور ایک اسٹاک ادویات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا ۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :