کراچی، رواں ماہ ہیٹ ویوز کے باعث سخت گرمی پڑنے کا امکان

شہر قائد کی بیشتر آبادیوں کی تعمیرات میں باقاعدہ منصوبہ بندی کا فقدان ہے،ڈی جی میٹ

بدھ 11 مئی 2016 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل میٹرولوجسٹ غلام رسول نے کہاہے کہ کراچی میں رواں اور آئندہ ماہ 2 ہیٹ ویوز پید اہونے کے امکانات ہیں، جس کے بعد موسم انتہائی خشک اور گرم رہ سکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں مئی اور جون کے مہینے میں 2 ہیٹ ویوز پید ا ہوسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے وارننگ 3 روزقبل جاری کریں گے، پہلے سے دی جانے والی وارننگ سے ادارے فعال ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ کم ہوجاتا ہے جب کہ ارلی واننگ سسٹم کے لیے جدید ٹیکنالوجی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ بارشوں کے اعتبارسے کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے، شہر قائد کی بیشتر آبادیوں کی تعمیرات میں باقاعدہ منصوبہ بندی کا فقدان ہے، جس کے باعث شہر کے نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے بارش کے پانی کے اخراج میں پیچیدگیاں آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ نے کہاکہ 20 سے 25 ملی میٹربارشیں متوقع ہونے پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کریں گے۔غلام رسول نے کہا کہ ملک بھرمیں 7 ریڈارزکی مدد سے 60 فیصد حصے کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید 40 فیصد حصے کو کور کرنے کے لیے مزید آلات کی تنصیب ناگزیرہے جب کہ جاپان کے تعاون سے اسلام آباد اور کراچی میں 2 ریڈارز نصب کررہے ہیں۔

انہوں کہا کہ مون سون کے پاکستان میں داخلی مقام کو مانیٹر کرنے کے لیے لاہور، سیالکوٹ اور منگلا کے ریڈارز تبدیل کرنے کا منصوبہ زیرغورہے، پرانے ریڈار سے نئے ریڈارزکو تبدیل کرنے کے منصوبے پر 3 سال کا عرصہ لگے گا۔

متعلقہ عنوان :