جامعہ نعیمیہ میں سالانہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے پروقار تقریب کااہتمام

طلباء کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے دولاکھ روپے کے وظائف دینے کا اعلان کردیا گیا مدارس دینیہ علم وحکمت کے سرچشمہ ہیں،طلبہ اپنی زندگیاں حصول علم کیلئے وقف کر یں‘ڈاکٹرراغب نعیمی ودیگر کا خطاب

بدھ 11 مئی 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سالانہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی۔جبکہ تقریب میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی،انچارج شعبہ امتحانات مولانا محبوب احمدچشتی،مفتی ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،سیدزین ا لعابدین شاہ،مولانا کلیم فاروقی،مفتی محمدعارف،مفتی ندیم قمر ، مولانا نذرفریدالقادری،پیرفاروق امیر،مفتی فیصل ندیم سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلباء نے شرکت کی۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نتائج کاا علان کرتے ہوئے بتایا کہ امسال جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات میں957طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کاسالانہ رزلٹ 85فیصد سے زائد رہاجبکہ مفتی کورس،دورہ حدیث شریف،شعبہ تجوید وقرأت کی کلاسز کانتیجہ 100فیصدرہاہے۔طلباء کی یہ حسن کارکردگی اساتذہ کی مرہون منت ہے۔جنہوں نے دل جمعی اورمحنت سے پڑھایاہے۔

اس موقع پر انہوں نے طلباء کے لئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے دولاکھ سے روپے کے وظائف دینے کابھی اعلان کیا۔انہوں نے طلباء کونصیحت کرتے ہوئے کہاکہ طلباء معاشرے کے چیلنجز کاسامناکرنے کے لئے خودکوتیارکریں۔اوراپنی زندگیاں حصول علم کے لئے وقف کریں۔کیونکہ دنیاوآخرت میں کامیابی کے لئے دینی تعلیم کاحصول انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مدارس دینیہ علم وحکمت کے سرچشمہ اورامن سلامتی کے مراکز ہیں۔فروغ علم اورامن وامان کے قیام کیلئے مدارس اہل سنت کاکردار قابل تحسین ہے۔یادرہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں مفتی ذوالقرنین شاہ،جاویدہاشمی،مفتی عبدالرزاق،مولانا محمدعمران،محمدطیب رضوی،مولانا حنا ن افضل،کرامت علی ،عارف الحسنی ، احسن یونس ، جمیل یاسین،وسیم فیاض،شعیب رضا،محمدعادل،جنید خالد،بلال رفیق،عبدالرحمان ،قاسم عبداﷲ اوربلال علی شامل ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی اوروطن عزیز کے استحکام کے لئے شیخ الحد یث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے خصوصی دعابھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :