صوبے کے مختلف اضلاع میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں تلاش کرکے سامنے لانے کی اشدضرورت ہے،ملک فرمان علی

بدھ 11 مئی 2016 17:48

صوبے کے مختلف اضلاع میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں تلاش ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) پشاور کے دورے پر آئے ہوئے ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کی انڈر17کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کوملک کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے کوالیفائڈ کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ دی گئی ،جبکہ ملک کرکٹ اکیڈمی کی انڈر17ٹیم کیخلاف ای روزہ میچ بھی کھیلا گیا جس سے ملاکنڈ کے نوجوان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی ہوئی اور اسے ایک کامیاب دورہ قراردیدیاہے ۔

اس سلسلے میں ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی نے کہاکہ جس طرح انہوں نے خیبر پختونخواکے مختلف دوردراز علاقوں میں کرکٹ کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جو مہم شروع کردیا ہے اسی کے تحت لکی مروت،ثمر باغ تیمر گرہ،چترال،کرک، صوابی کے علاقہ تو رڈھیر اور ملاکنڈ میں 17سال سے کم عمر کرکٹرز کے ٹرائلز لئے گئے پہلے مرحلے میں کوچ جمیل اورمنیجر محمد عمران کی قیادت میں ملاکنڈ ڈسٹرکٹ کے منتخب انڈر17ٹیم کو پشاور میں ملک کرکٹ اکیڈمی میں تربیت دینے کیلئے مدعوکیا گیا جنہیں اکیڈمی ہی میں رہائش اورکوچنگ سمیت سہولیات مفت فراہم کردی جبکہ ایم سی اے انڈر17ٹیم کیساتھ ایک روزہ میچ بھی کھیلاگیا تاکہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسمیں کوئی شک نہیں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں تلاش کرکے سامنے لانے کی اشدضرورت ہے اور انشاء اﷲ اس مشکل کام کو ہم ہی انجام دیں گے تاکہ قومی کرکٹ کو مزید بہتر کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :