آئی سی سی چیئرمین بننیکیلئے بی سی سی آئی کی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا،بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات میں کام نہیں کر سکتاتھا، کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن میں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 مئی 2016 17:46

آئی سی سی چیئرمین بننیکیلئے بی سی سی آئی کی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا،بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) بھارتیکرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے سابق صدر ششانک منوہر نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کیلئے ہندوستانی بورڈ کے صدر کے عہدے سے استعفی دیا۔دوسری مرتبہ ہندوستان کے صدر بننے والے جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

آئی سی سی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ نیا چیئرمین آزاد ہو گا اور وہ ششانک منوہر اور سری نواسن کی طرح اپنے بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔اس لیے ششانک منوہر کے استعفے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے بی سی سی آئی صدر کے عہدے سے استعفی دیا۔

(جاری ہے)

تاہم ششانک منوہر نے اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بی سی سی آئی صدر کا عہدہ دنیا میں کتنا طاقتور اور کیا اہمیت رکھتا ہے، اگر میں آئی سی سی چیئرمین شپ کی کوششیں کر رہا ہوتا تو پھر یہ عہدہ کیوں چھوڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو میں بی سی سی آئی صدر اور آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھتا اور عالمی باڈی میں اس تبدیلی کی کوششیں نہ کرتا۔سابق بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات میں کام نہیں کر سکتے تھے ، کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن میں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا ۔ششانک منوہر کے مطابق وہ بی سی سی آئی کو اپنے قانون و قوائد کے مطابق چلانا چاہتا تھے ۔انہو ں نے بورڈ کو اثر و رسوخ اور دوسروں کے دبا کے بغیر چلانا چاہا ۔