سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے احمد شہزاد کو تربیتی کیمپ کا حصہ بنانے کی مخالفت کردی

ڈراپ کیے گئے ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ کیمپ میں بلانے سے غلط مثال قائم ہوگی،سلیکٹرز

بدھ 11 مئی 2016 17:43

سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے احمد شہزاد کو تربیتی کیمپ کا حصہ بنانے کی مخالفت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں لینے کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط کے ذریعے مستقبل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم سلیکٹرز کا موقف ہے ڈراپ کیے گئے ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ کیمپ میں بلانے سے غلط مثال قائم ہوگی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باہر رکھا گیا اس لئے انہیں کیمپ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔

دوسری جانب پی سی بی حکام احمد شہزاد کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک سلیکشن کمیٹی کو احمد شہزاد کو کیمپ میں بلانے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں دی۔