انٹرنیشنل کانفرنس/ٹریننگ ورکشاپ میں ملتان کی 2خواتین کی شرکت

بدھ 11 مئی 2016 17:14

ملتان۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) سائپ(سی آئی ای پی)کے زیراہتمام 3 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس/ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کے لئے وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی دو خواتین 12مئی کو سری لنکا روانہ ہونگی۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں 13مئی سے شروع ہونے والی اس انٹرنیشنل کانفرنس میں سارک ممالک کے وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی نمائندہ خواتین شرکت کررہی ہیں جبکہ پاکستان کے 3 شہروں ملتان سے دو،پشاور سے دو اور لاہور سے بھی دوخواتین اس ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کررہی ہیں۔

وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان سے سابق صدر معصومہ سبطین اور موجودہ جنرل سیکرٹری فلزا ممتاز اس ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کرکے کاروبار بڑھانے،عالمی مارکیٹوں میں روابط بڑھانے ،مختلف قوانین سے آگاہی اورسارک ممالک کے وومن چیمبرز میں روابط بڑھانے کے معاملات سے آگاہی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :