گھر پہنچنے پر اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا‘ میری ماں کی دعاؤں نے دہشت گردوں کو شکست دی‘ دعائیں کرنے پر پورے پاکستان کے شکر گزار ہیں، علی حیدر گیلانی کا گھر پہنچنے پر ٹوئٹر پیغام

بدھ 11 مئی 2016 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ گھر پہنچنے پر اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا‘ میری ماں کی دعاؤں نے دہشت گردوں کو شکست دی‘ دعائیں کرنے پر پورے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو گھر واپس پہنچنے پر علی حیدر گیلانی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ دنیا میں سب سے بڑھ کر ماں کی دعا ہے۔گھر پہنچنے پر اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا‘ میری ماں کی دعاؤں نے دہشت گردوں کو شکست دی‘ دعائیں کرنے پر پورے پاکستان کا شکر گزار ہوں۔