وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،سکیورٹی ‘ ہیومن ٹریفکنگ‘ منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بدھ 11 مئی 2016 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کرکے سکیورٹی ‘ ہیومن ٹریفکنگ‘ منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ کے دورہ برطانیہ کے دوران اٹھائے گئے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں سکیورٹی ‘ ہیومن ٹریفکنگ‘ منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔